دروازہ چاہتا ہے کہ دستک ملے کوئی
دروازہ چاہتا ہے کہ دستک ملے کوئی
تنہائیوں کا رونا ہے کب تک ملے کوئی
ان کی یہ ضد کہ آپ کوئی وقت دیجیے
اور میں یہ چاہتا ہوں اچانک ملے کوئی
یارب بہت ستاتی ہے پریوں کی آرزو
آنکھوں کو میری خواب بھیانک ملے کوئی
تم کو تو اے خلیلؔ ہے آوارگی کا شوق
تم جیسے آدمی سے کہاں تک ملے کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.