Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دشت ایمن سے چلے کوئے بتاں تک پہنچے

سید عابد علی عابد

دشت ایمن سے چلے کوئے بتاں تک پہنچے

سید عابد علی عابد

MORE BYسید عابد علی عابد

    دشت ایمن سے چلے کوئے بتاں تک پہنچے

    تیرے دیوانے رموز دو جہاں تک پہنچے

    بت کے راندے ہوئے اللہ کے ٹھکرائے ہوئے

    آخر کار در پیر مغاں تک پہنچے

    غم کو ہیں عار وہ آہیں کہ لبوں تک آئیں

    دل پہ ہیں بار وہ شکوے کہ زباں تک پہنچے

    مرحلے اور بھی ہیں جاں سے گزرنے کے سوا

    عشق میں ہم نفسو کوئی کہاں تک پہنچے

    ترے جلووں کی رسائی کا تماشا دیکھا

    منزل دل سے چلے منزل جاں تک پہنچے

    کاروان غم دل دشت جنوں سے گزرا

    آج ہم غایت عمر گزراں تک پہنچے

    عشق کا ساتھ دیا صدق و یقیں تک آئے

    عقل سے کام لیا وہم و گماں تک پہنچے

    اہل منصب نے کیا کور نگاہوں کو سلام

    اہل دل بارگہہ دیدہ وراں تک پہنچے

    جن کو رہنا تھا رہے ہم سخنوں کے ہم راہ

    جن کو جانا تھا گئے بزم شہاں تک پہنچے

    مل گئیں سب حرم و دیر کی راہیں آکر

    شکر صد شکر کہ ہم شہر مغاں تک پہنچے

    رہ گئے یار قتیل غم دوراں ہو کر

    ہم سے کچھ سوختہ جاں کوئے بتاں تک پہنچے

    پھر بہار آئی کہ ناگاہ اسیران غیور

    ہم رہ شاخ قفس برق تپاں تک پہنچے

    کچھ کرو چارہ گرو دل کی گراں جانی کا

    شیشہ ٹوٹے تو کف شیشہ گراں تک پہنچے

    تمہیں سچے کہ رہا رنگ تغافل یکساں

    ہمیں جھوٹے کی خموشی سے فغاں تک پہنچے

    اپنے احوال و مقامات سے میں واقف ہوں

    وہ تو حالات ہیں جو اہل جہاں تک پہنچے

    خوشنوائی کی ملی داد کہ میرے اشعار

    مہ وشاں کج کلہاں خوش نگہاں تک پہنچے

    میں نے رسماً جو کیا عشق بتاں سے انکار

    کیا تبسم لب لعلین بتاں تک پہنچے

    میری آنکھوں سے گریزاں ہیں وہ جلوے اب تک

    عکس جن کے مرے آئینۂ جاں تک پہنچے

    دامن یار کی منزل سے گزر کر آخر

    دست عشاق سر تاجوراں تک پہنچے

    چاند اترا مرے کاشانے میں عابدؔ کل رات

    دیکھیے رات کی یہ بات کہاں تک پہنچے

    مأخذ:

    میں کبھی غزل نہ کہتا (Pg. 54)

    • مصنف: سید عابد علی عابد
      • ناشر: نیاز احمد
      • سن اشاعت: 1993

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے