دشت میں اشک بہائیں تو سبھی سر رکھیں
دشت میں اشک بہائیں تو سبھی سر رکھیں
کیوں نہ مل کر یہاں بنیاد سمندر رکھیں
ہم سبھی کام محبت سے لیا کرتے ہیں
دوست شمشیر کو پردے ہی کے اندر رکھیں
ہم ہیں عشاق سو مٹھی میں جہاں رکھتے ہیں
اور گھنگرو کی چھنا چھن میں قلندر رکھیں
یہ تو فطرت کے تقاضوں کے منافی ہے ندیمؔ
دل کی جو بات ہے وہ دل ہی کے اندر رکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.