دور ایسے بھی جگ میں آئے ہیں
دور ایسے بھی جگ میں آئے ہیں
سارے اپنے ہوئے پرائے ہیں
اب اندھیرا کہاں ڈراتا ہے
دیپ الفت کے جو جلائے ہیں
جن کا ملنا جواب ہے مشکل
دل میں ایسے سوال آئے ہیں
کتنے خوش ہیں کسان بھی سارے
میگھ پاوس کے جب سے چھائے ہیں
کون سی بات سوچ کر اس نے
گیت میرے مجھے سنائے ہیں
اب حقیقت میں رنگ بھرنے کو
خواب رنگین کچھ سجائے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.