دیکھ لے مجھ کو تو دیوار سے سٹ جاتی ہے
دیکھ لے مجھ کو تو دیوار سے سٹ جاتی ہے
وہ پری شرم کی چادر سے لپٹ جاتی ہے
عشق بکھرا تو جفا اشک غم و ہجر بنا
دھوپ ٹوٹے تو کئی رنگ میں بنٹ جاتی ہے
تیسرا آیا محبت کے گنت میں جب بھی
دو کی سنکھیا بھی یہاں تین سے کٹ جاتی ہے
حسن ایسا کہ پھسلتی ہیں نگاہیں سب کی
ایسا رستا ہے کہ ہر کار پلٹ جاتی ہے
ایک تو ہے کہ کتابوں میں نہیں آ پایا
ایک دنیا ہے کہ مصرعے میں سمٹ جاتی ہے
دوستوں نے یہی کہہ کہہ کے پلائی مجھ کو
ایک سگریٹ سے کہاں زندگی گھٹ جاتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.