Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دکھائی ایک سے دیں گے سو کرنا سن کے الگ

امت بجاج

دکھائی ایک سے دیں گے سو کرنا سن کے الگ

امت بجاج

MORE BYامت بجاج

    دکھائی ایک سے دیں گے سو کرنا سن کے الگ

    وہ اپنی دھن کے الگ ہیں ہم اپنی دھن کے الگ

    ہم ایسے لوگ قبائیں ہیں بڑھتے بچوں کی

    کہ جن کو رکھ دیا جاتا ہے پہلے بن کے الگ

    اسی لیے تو جدائی بھی خوش گوار رہی

    بہت سے غم تھے ہمارے الگ اور ان کے الگ

    یہ ناصحوں کو میں اب فارسی میں سمجھاؤں

    عذاب کن کے الگ ہوتے ہیں مکن کے الگ

    انہیں کے ساتھ میں کرتا ہوں اب جگل بندی

    کچھ ایک لوگ جو ہوتے ہیں اپنی دھن کے الگ

    گلوں کو روندنے والو انہیں بھی یاد کرو

    جو لوگ کر گئے تلووں سے خار چن کے الگ

    دل اک پرندہ ہے خوراک اس کی ایک سی رکھ

    وگرنہ بارہا مانگے گا دانے دنکے الگ

    جو گزری دانے پہ دانہ ہی جانتا ہے امتؔ

    بھنا ہے ہو کے الگ یا ہوا ہے بھن کے الگ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے