Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل شیدا کی حقیقت مرے مولا کیا ہے

محمد یوسف راسخ

دل شیدا کی حقیقت مرے مولا کیا ہے

محمد یوسف راسخ

MORE BYمحمد یوسف راسخ

    دل شیدا کی حقیقت مرے مولا کیا ہے

    جان حاضر ہے مری آپ سے اچھا کیا ہے

    احمدؐ اور احمدؐ بے میم کا پردا کیا ہے

    عقل اول کو بھی حیرت ہے معما کیا ہے

    آپ کے غم نے تن زار میں چھوڑا کیا ہے

    ملک الموت کا یہ مجھ سے تقاضا کیا ہے

    عیش امروز پہ خوش ہیں غم فردا کیا ہے

    موت آ جائے تو مر جائیں گے جھگڑا کیا ہے

    ہم تو مدہوش پڑے رہتے تھے مے خانہ میں

    کیا خبر کاتب اعمال نے لکھا کیا ہے

    آج تک شہر خموشاں کا نہ کچھ حال کھلا

    لوگ کیا دیکھنے جاتے ہیں تماشا کیا ہے

    عرصۂ حشر میں ہے آج قیامت کی گرفت

    اب بتائے تو کوئی نازش تقویٰ کیا ہے

    سر تو ہم بھی نہ جھکائیں گے سبک سر ہو کر

    چرخ دشمن ہے تو دشمن سہی ہوتا کیا ہے

    تم سے ہٹ کر کہیں پڑتی ہی نہیں میری نظر

    تم تمنا ہو مری اور تمنا کیا ہے

    دو بدو کیوں نہ کہوں تم سے جو کہنا ہے مجھے

    دل میں گھٹ گھٹ کے جو رہ جائے وہ شکوا کیا ہے

    گل کے دامن پہ کہیں خون کا دھبہ نہ لگے

    طرز فریاد یہ اے بلبل شیدا کیا ہے

    مشکلیں سینکڑوں ہر گام پہ پیش آتی ہیں

    ڈھونڈنے والوں نے تجھ کو ابھی پایا کیا ہے

    کیا بتاؤں دل رنجور کی حالت تم کو

    وہ تو ہر روز کا بیمار ہے اچھا کیا ہے

    کلمہ پڑھتا ہوا قبر میں اترا ہوں میں

    میرے مذہب کو نکیرین نے سمجھا کیا ہے

    اک نہ اک فکر لگی رہتی ہے ہر دم مجھ کو

    فکر دنیا میں پڑا ہوں غم عقبیٰ کیا ہے

    بادہ نوشوں کے دعا کرتے ہی بادل امڈے

    عقل حیران ہے زاہد کی یہ ہوتا کیا ہے

    شب معراج کی کیا شان ہے اللہ اللہ

    آج دیکھے تو کوئی عرش معلےٰ کیا ہے

    اب کے بھی روضۂ اقدس پہ رسائی نہ ہوئی

    اور پھر شومیٔ تقدیر کا رونا کیا ہے

    اے فلک ہم تجھے ظالم نہیں کہتے لیکن

    غور سے سن کہ صدائے لب دنیا کیا ہے

    غم الفت کی تواضع کی جگر ہے موجود

    اور مقدور میرا اس سے زیادہ کیا ہے

    مردے جی اٹھتے ہیں جب نام ترا سنتے ہیں

    ہم سے پوچھے کوئی اعجاز مسیحا کیا ہے

    مصلحت یہ ہے کہ اظہار محبت نہ کروں

    موت ہے میرے لئے عرض تمنا کیا ہے

    دل روشن کو سمجھ کعبہ نشیں کی منزل

    دیر کہتے ہیں کسے اور کلیسا کیا ہے

    کبھی بوتل کو اٹھاتا ہے کبھی ساغر کو

    نہیں معلوم کہ راسخؔ کا ارادہ کیا ہے

    مأخذ:

    Auraq-e-Pareshan (Pg. 118)

    • مصنف: محمد یوسف راسخ
      • ناشر: محمد یوسف راسخ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے