دل ہے برباد تمنا جاناں
دل ہے برباد تمنا جاناں
اور ہم تجھ سے کہیں کیا جاناں
چھوڑ کے ہم نے تو رستے سارے
چن لیا پیار کا رستہ جاناں
ٹوٹ سکتا ہے اگر تو چاہے
درد سے دل کا یہ رشتہ جاناں
تو ملے ہم سے تو بتلائیں تجھے
ہم کو ارمان ہیں کیا کیا جاناں
چاہیں کیا چاہنے والے تیرے
تو جو چاہے وہی ہوگا جاناں
خواب بننے لگیں آنکھیں کیا کیا
ہم نے جب جب تجھے دیکھا جاناں
تیرا دانشؔ ہے گریزاں تجھ سے
آ گیا وقت یہ کیسا جاناں
مأخذ:
احساس کے زخم (Pg. 44)
- مصنف: پرہلاد رائے دانش
-
- ناشر: فنکار انٹرنیشنل پبلشرز، نئی دہلی
- سن اشاعت: 2003
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.