دل کا رستا اسے دکھا دیں گے
دل کا رستا اسے دکھا دیں گے
باقی سب کو غلط پتہ دیں گے
اس سے پیارا دکھے نہ اور کوئی
پھول بھی اس کو ادھ کھلا دیں گے
دل ہمارا دکھایا تھا اس نے
ہم کسی اور کا دکھا دیں گے
رکھ کے سینہ پہ سر وہ سوئے گی
اس کا تکیہ کہیں چھپا دیں گے
عشق کے ہم نہیں کوئی استاد
ہاں مگر آپ کو سکھا دیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.