دل میں اپنے محبتیں رکھنا
دوستوں سے رفاقتیں رکھنا
آ نکلنا کبھی ہماری طرف
چند لمحوں کی فرصتیں رکھنا
اشک آہیں طویل تنہائی
ہم پہ یہ بھی عنایتیں رکھنا
رنجشیں چھوڑ کر گلے مل لو
کیا ضروری ہے نفرتیں رکھنا
سخت پتھر بھی موم ہو جائے
دو گھڑی مجھ سے قربتیں رکھنا
دل کا رشتہ رقیب سے ہے اگر
کس لیے پھر رقابتیں رکھنا
راجؔ وہ تجھ کو رنج دے لیکن
تو نہ اس سے شکایتیں رکھنا
مأخذ:
بند دروازے پر دستک (Pg. 32)
- مصنف: راج کھیتی
-
- ناشر: سطور پرکاشن، نئی دہلی
- سن اشاعت: 1986
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.