Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل میں رہ جاتے ہیں سب لوگ بھلانے والے

عاصمہ فراز

دل میں رہ جاتے ہیں سب لوگ بھلانے والے

عاصمہ فراز

MORE BYعاصمہ فراز

    دل میں رہ جاتے ہیں سب لوگ بھلانے والے

    ہم ہیں ہر حال میں رشتوں کو نبھانے والے

    کیا کوئی رنگ ہے جو مجھ کو مکمل کر دے

    میری تصویر کو رنگوں سے سجانے والے

    ہم نے تا عمر تجھے من میں بسائے رکھا

    رنج تو اور بھی تھے دل سے لگانے والے

    ایسا لگتا تھا مجھے کھو کے بدل جائے گا

    آج بھی اس کے ہیں انداز پرانے والے

    میری پہچان تو دنیا میں تھی تجھ سے لیکن

    اب نئے ڈھنگ سے جانیں گے زمانے والے

    مجھ کو جانا ہے کسی اور ہی منزل کی طرف

    اب مجھے یاد نہ کر چھوڑ کے جانے والے

    میں نے اس واسطے اس آگ کو بجھنے نہ دیا

    میرے اپنے تھے مجھے زندہ جلانے والے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے