دل میں رہتا تھا مرے جو کبھی دھڑکن کی طرح
دل میں رہتا تھا مرے جو کبھی دھڑکن کی طرح
اب مری آنکھ میں رہتا ہے وہ ساون کی طرح
کون آیا ہے بہاریں لیے میری جانب
میرا احساس مہکنے لگا چندن کی طرح
کسی بچے کی طرح اب بھی مچلتا ہے دل
حال اپنا ہے جوانی میں بھی بچپن کی طرح
میں نے رکھا نہ کبھی بغض و کدورت دل میں
دل مرا صاف ہے شفاف ہے درپن کی طرح
ذہن میں پھیلی ہے افکار کے پھولوں کی مہک
ہے مرا دل یہ مہکتے ہوئے گلشن کی طرح
دل کے دروازے کو ہرگز نہ مقفل کیجے
اس کو وا رکھئے ہمیشہ کسی آنگن کی طرح
اپنے بندوں سے اسے پیار ہے کتنا راحتؔ
دل میں رہتا ہے مرے اپنے ہی مسکن کی طرح
مأخذ:
چراغ آرزو (Pg. 81)
- مصنف: راحت سلطانہ
-
- ناشر: سرمدی پبلیکیشنز، چینئی
- سن اشاعت: 2011
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.