Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل میں اتری ہے نگہ رہ گئیں باہر پلکیں

سید یوسف علی خاں ناظم

دل میں اتری ہے نگہ رہ گئیں باہر پلکیں

سید یوسف علی خاں ناظم

MORE BYسید یوسف علی خاں ناظم

    دل میں اتری ہے نگہ رہ گئیں باہر پلکیں

    کیا خدنگ نگہ یار کی ہیں پر پلکیں

    فرط حیرت سے یہ بے حس ہیں سراسر پلکیں

    کہ ہوئیں آئنہ چشم کی جوہر پلکیں

    یہ درازی ہے کہ وہ شوخ جدھر آنکھ اٹھائے

    جا پہنچتی ہیں نگاہوں کے برابر پلکیں

    کیا تماشا ہے کہ ڈالے مرے دل میں سوراخ

    اور خوں میں نہ ہوئیں ان کی کبھی تر پلکیں

    نرگس اس غیرت گلزار سے کیا آنکھ ملائے

    آنکھ بھی وہ کہ نہیں جس کو میسر پلکیں

    ہے غم مرگ عدو بھی بت کافر کا بناؤ

    قطرۂ اشک سے ہیں رشتۂ گوہر پلکیں

    چاٹ دیتا ہے ترا دل انہیں خوں ریزی کی

    تیز کرتی ہیں اسی سنگ پہ خنجر پلکیں

    لی گئیں دل کو وہ دزدیدہ نگاہیں اب یاں

    کیا دھرا ہے جو چڑھا لاتی ہیں لشکر پلکیں

    کینہ کچھ شرط نہیں ان کی دل آزاری کو

    نیش عقرب ہیں تری شوخ ستم کر پلکیں

    ہے یہی گریۂ خونیں تو کسی دن ناظمؔ

    یوں ہی رہ جائیں گی آپس میں جھپک کر پلکیں

    مأخذ:

    Deewan-e-Nazim (Pg. ebook-95 page-96)

    • مصنف: سید یوسف علی خاں ناظم
      • اشاعت: 1915
      • ناشر: الناظر پریس، لکھنؤ
      • سن اشاعت: 1915

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے