دل مرا اس شخص کی جاگیر ہے
دل مرا اس شخص کی جاگیر ہے
جس کے آنے میں ابھی تاخیر ہے
شان سے جیتا ہوں جو میں زندگی
یہ مرے اجداد کی تاثیر ہے
اصل میں دیکھا گیا تو زندگی
بس ہماری موت کی تحریر ہے
دل مرا یوں ہی نہیں گھائل ہوا
کچھ تمہاری بھی نظر میں تیر ہے
آدمی یہ کام کا ہے سوچنا
یہ بھی تو اک سوچ کی تعمیر ہے
میں جسے سمجھا تھا اپنا ہم سفر
دیر سے بولا کہ بس رہ گیر ہے
آج کے انسان کو دیکھو ذرا
ہر کسی کے پیر میں زنجیر ہے
یہ زمانہ کس طرف بڑھنے لگا
اس طرف تعزیر ہی تعزیر ہے
میں ہتھیلی پر لئے اک خواب کو
جا رہا ہوں جس طرف تعبیر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.