دل سے دل تک کبھی ہجرت نہیں کی جا سکتی
دل سے دل تک کبھی ہجرت نہیں کی جا سکتی
دوسری بار محبت نہیں کی جا سکتی
کعبۂ دل میں کئی لات و منات ایسے ہیں
جن کے سائے میں عبادت نہیں کی جا سکتی
عشق اک آگ ہے ہر شے کو جلا دیتا ہے
اس سے بڑھ کر تو وضاحت نہیں کی جا سکتی
اک ذرا فرصت دل بھی تو میسر آ جائے
ایسی عجلت میں محبت نہیں کی جا سکتی
یہ جو اک سانس رواں ہے مرے سینے میں سلیمؔ
اس سے ہستی تو عبارت نہیں کی جا سکتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.