دل سے کوئی صدا نہیں آتی
دل سے کوئی صدا نہیں آتی
اب لبوں پر دعا نہیں آتی
زخم دل کے جو مندمل کر دے
تم کو ایسی دوا نہیں آتی
دل تڑپتا ہے ان سے ملنے کو
اس کو تسکیں ذرا نہیں آتی
شہر کا ذکر کیا پہاڑوں پر
گھر میں تازہ ہوا نہیں آتی
ابتدا ہی کا بول بالا ہے
عشق میں انتہا نہیں آتی
بے وفائی نہ آ سکی ہم کو
اور ان کو وفا نہیں آتی
راجؔ کرتی ہے گھر میں تنہائی
رت کوئی خوش نما نہیں آتی
مأخذ:
پہلی دستک (Pg. 25)
- مصنف: الیاس راج بھٹّی
-
- ناشر: ادیب انٹرنیشنل، لدھیانہ
- سن اشاعت: 1999
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.