Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دل اس نے یوں سینوں سے ہر رکھا ہے

تمنا جعفری

دل اس نے یوں سینوں سے ہر رکھا ہے

تمنا جعفری

MORE BYتمنا جعفری

    دل اس نے یوں سینوں سے ہر رکھا ہے

    دیوانوں کی محفل میں شر رکھا ہے

    سورج نکلے تب اوقات دکھائی دے

    جگنو نے ہنگامہ کیوں کر رکھا ہے

    میری بربادی کا منظر دیکھو نا

    ہاتھوں کو کیوں آنکھوں پر دھر رکھا ہے

    اب تو جھوٹ کا راج ہے چلتا دنیا میں

    یہ پھر کس کا نیزے پر سر رکھا ہے

    صبح کا بھولا شام ڈھلے آ جائے تو

    بس یہ سوچ کے دیپک در پر رکھا ہے

    کچھ دیواریں پتھر کی ہیں اور اک چھت

    کیوں زنداں کا نام یہاں گھر رکھا ہے

    کیا ہے تمناؔ دل پر کوئی چوٹ لگی

    آنکھوں کو کیوں اشکوں سے بھر رکھا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے