دلا یہ مے کدۂ عشق ہے شراب تو پی
دلا یہ مے کدۂ عشق ہے شراب تو پی
شراب اگر نہیں خون دل خراب تو پی
بہے جو دھار دم تیغ سے نہ جا پیاسا
سبیل نذر شہیداں یہی ہے آب تو پی
برنگ شبنم گل داغ عشق سے دل پر
جو گل نہ کھائے تو بے خود نہ ہو گلاب تو پی
نہ آفتاب قیامت سے ڈر مئے گل رنگ
کرے چمن میں اگر سیر ماہتاب تو پی
ولا یہ جام مئے ناب برق و باراں میں
جو جام جم سے ہے مانا بآب و تاب تو پی
شراب جوہر آتش ہے عقل ہے سیماب
یہ لے اڑے ہے اگر اس کی لائے تاب تو پی
رسید قطرہ بہ دریا ہے مے سے بھر بھر کے
صراحیٔ گہر و کاسۂ حباب تو پی
نقاب منہ سے اٹھا آفتاب ابر میں ہے
میاں پیالہ جو پینا ہے بے حجاب تو پی
ہے ابر سایۂ رحمت گناہ گاروں پر
پیالہ ہوئے اگر رشحۂ سحاب تو پی
جگر جلے تو نہ گرنے دے آنکھ سے آنسو
بہ از شراب یہ خوننابہ کباب تو پی
رہے گا مست تہ خاک دور محشر تک
محبؔ من مئے عشق ابو تراب تو پی
مأخذ:
Deewan-e-Waleeullah Muhib (Pg. e-379 p-378)
- مصنف: ولی اللہ محب
-
- اشاعت: 1999
- ناشر: سنگت پبلشرز، لاہور
- سن اشاعت: 1999
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.