دوغلا پن کی حدوں میں سب کے سب کردار تھے
دوغلا پن کی حدوں میں سب کے سب کردار تھے
اس لئے ہم لوگ جو اچھے تھے سب بے کار تھے
جو ہماری رہنمائی کے علم بردار تھے
وہ ہماری راہ کی سب سے بڑی دیوار تھے
میں نے ان کو چھو کے دیکھا تب ہوا یہ انکشاف
پھول کیا ہوں گے جو اس کے پاؤں خوشبو دار تھے
کون میرے خشک ہونٹوں کو وہاں پر دیکھتا
جس جگہ دریا بھی اپنی پیاس سے بیزار تھے
اب جو میری جان لینے پر ہیں آمادہ رتنؔ
میری خاطر جان دینے کو کبھی تیار تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.