دوستوں کا بھی منہ گرا ہوا ہے
کیا مرے حق میں فیصلہ ہوا ہے
بازی اب بھی میں جیت سکتا ہوں
ایک مہرا ابھی بچا ہوا ہے
بند کرنا نہ فون تم للہ
کتنی مشکل سے رابطہ ہوا ہے
مجھ کو شک ہے کہ میرے خیمے کا
کوئی اس خیمے سے ملا ہوا ہے
غور کرکے تمام باتوں پر
پھر جدائی کا فیصلہ ہوا ہے
جھوٹ بولو وسیمؔ جھوٹ پہ جھوٹ
سچ سے کس شخص کا بھلا ہوا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.