Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دنیا کی دو رنگی دیکھو تو جب گھر میں فاقے ہوتے ہیں

بوم میرٹھی

دنیا کی دو رنگی دیکھو تو جب گھر میں فاقے ہوتے ہیں

بوم میرٹھی

MORE BYبوم میرٹھی

    دنیا کی دو رنگی دیکھو تو جب گھر میں فاقے ہوتے ہیں

    وہ دیکھ کے ہم کو ہنستے ہیں وہ دیکھ کے ہم کو روتے ہیں

    فیاض ملی ہے وہ بیوی سالانہ بچے ہوتے ہیں

    کچھ اس کروٹ میں روتے ہیں کچھ اس کروٹ میں روتے ہیں

    کچھ ناک میں دم افلاس سے ہے کچھ ناک میں دم اولاد سے ہے

    اک جانب فاقہ ہوتا ہے اک جانب بچے ہوتے ہیں

    جو چھوٹی موٹی قومیں ہیں دنیا میں مزہ اڑاتی ہیں

    جو خاندان کے اچھے ہیں بھٹوں پہ اینٹیں ڈھوتے ہیں

    جب رات ہوتی ان بچوں سے بس کل بل کل بل رہتی ہے

    کچھ جاگتے ہیں کچھ سوتے ہیں کچھ ہنستے ہیں کچھ روتے ہیں

    غارت ہوں خدا حجام کہیں ناپید کہیں یہ دھوبی ہوں

    ایک آنہ حجامت لیتے ہیں ایک آنہ کپڑا دھوتے ہیں

    یہ ہستی بھی کچھ ہستی ہے یہ جینا بھی کچھ جینا ہے

    دو دن کھانے کو ملتا ہے اور دو دن فاقے ہوتے ہیں

    گو لاکھ نحوست ہو گھر میں پوشش تو صاف اور ستھری ہے

    روپیہ کا صابن لا کر ہم گھر میں ہی کپڑے دھوتے ہیں

    اشعار سنے جب بومؔ کے کچھ فرمایا ہم بھی واقف ہیں

    وہ چھوٹے خاں کے بیٹے ہیں وہ وزیر خاں کے پوتے ہیں

    مأخذ:

    انتخاب کلام بوم (Pg. 94)

      • ناشر: جواہر بک ڈپو، میرٹھ
      • سن اشاعت: 1980

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے