دنیا سے بے شمار مسلماں گزر گئے
دنیا سے بے شمار مسلماں گزر گئے
حسن ازل پہ ششدر و حیراں گزر گئے
ممکن نہ تھا کہ دید کی نعمت یہاں ملے
دل میں لئے وصال کے ارماں گزر گئے
انسانیت کو ناز تھا جن کے وجود پر
ایسے بھی جانے کتنے ہی انساں گزر گئے
عالم فنا پذیر ہے باقی ہے ذات حق
لاکھوں کروڑوں حضرت انساں گزر گئے
طوفاں جو اٹھ رہا ہے وہ بیٹھے گا ایک دن
ایسے نہ جانے کتنے ہی طوفاں گزر گئے
اسلام کا محافظ و نگراں ہے خود خدا
ہم جیسے جانے کتنے مسلماں گزر گئے
حسن ازل ہے آج بھی جلوہ فگن عروجؔ
حسن ازل کے لاکھ غزل خواں گزر گئے
مأخذ:
تحفۂ زنداں (Pg. 35)
- مصنف: عروج قادری
-
- ناشر: مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز، نئی دہلی
- سن اشاعت: 1978
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.