ایک گردان شب و روز وہ گردانتے ہیں
ایک گردان شب و روز وہ گردانتے ہیں
کیا حقیقت ہے پس پردہ نہیں جانتے ہیں
زندگی ہم ترے دھوکے میں نہیں آئیں گے
زندگی ہم ترے بہروپ کو پہچانتے ہیں
کوئی دن اور کہ چمکیں گے ستارہ بن کر
خاک الفاظ کے صحرا کی ابھی چھانتے ہیں
پھر ہوا چاہے جہاں ان کو اڑا لے جائے
بے خبر رخ جو ہوا کا نہیں پہچانتے ہیں
اونچی دستار سے دھوکے میں نہ آ جائیں آپ
یہ فقیہان حرم ہیں انہیں ہم جانتے ہیں
بارہا ان سے کہا تھا نہ تماشا کیجے
حجتی لوگ مگر بات کہاں مانتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.