ایک ہی وقت میں بندہ بھی خدا بھی میں تھا
ایک ہی وقت میں بندہ بھی خدا بھی میں تھا
سو دیا بھی میں مرے دوست ہوا بھی میں تھا
میرے ہاتھوں کی لکیریں تو بہت چھوٹی تھیں
اور ستم یہ کہ گھرانے کا بڑا بھی میں تھا
میں جسے ڈھونڈ رہا تھا وہ کوئی ہے ہی نہیں
پھر یہ دھوکا ہے اگر میرے سوا بھی میں تھا
حادثہ قافلے میں یہ بھی مرے ساتھ ہوا
سب سے کم تھا مرا سامان لٹا بھی میں تھا
میرے آنسو ہی گواہی میں بچے ہیں صاحب
تیری بدلی ہوئی آنکھوں کو جچا بھی میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.