Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک مدت سے کچھ بھی لکھا ہی نہیں

پرمود راجپوت

ایک مدت سے کچھ بھی لکھا ہی نہیں

پرمود راجپوت

MORE BYپرمود راجپوت

    ایک مدت سے کچھ بھی لکھا ہی نہیں

    زخم شاید کوئی اب ہرا ہی نہیں

    آج کل تم بہت خوش ہو میرے صنم

    عشق تم کو ابھی تو ہوا ہی نہیں

    وہ خفا ہیں کہ ان سے محبت ہوئی

    اس میں میری تو کوئی خطا ہی نہیں

    جی نہیں جی نہیں جی نہیں جی نہیں

    آپ جیسا کوئی دوسرا ہی نہیں

    نبض میری پکڑ کے یہ اس نے کہا

    روگ تجھ کو تو کچھ بھی نیا ہی نہیں

    یہ خطا ان نگاہوں کی ہے زاہدو

    جام ورنہ تو میں نے چھوا ہی نہیں

    جگمگاہٹ تو یہ ان کے آنے سے ہے

    چاند ورنہ ابھی تک کھلا ہی نہیں

    کیوں کتابوں میں قانون کی منصفوں

    دل دکھانے کی کوئی سزا ہی نہیں

    میں نے سوچا کہوں چاند پر اک غزل

    قافیہ تم سے اچھا ملا ہیں نہیں

    ہاتھ ماں کا اگر جو ترے سر پہ ہے

    اس سے بڑھ کر تو کوئی دعا ہی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے