فن غزل آرائی دے
فن غزل آرائی دے
لہجے کو سچائی دے
اونچی چھت کے صدقے میں
فکروں کو گہرائی دے
دنیا ہے جنگل کا سفر
لچھمن جیسا بھائی دے
داتا تیری مرضی ہے
غم دے یا رسوائی دے
وہ ہر موسم پر قادر
لو دے یا پروائی دے
سونے کا بازار گرا
مٹی کو مہنگائی دے
منظر منظر شعر اگا
لفظوں کو بینائی دے
جاگتی آنکھیں ہنستی ہیں
خوابوں کو سچائی دے
نیند کھلے تو کانوں میں
تیرا نام سنائی دے
مولا اپنے طارقؔ کو
نیکی دے اچھائی دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.