فقیر کرب کی شدت سے رونے والا ہے
فقیر کرب کی شدت سے رونے والا ہے
وہ آشکار ہے اس پر جو ہونے والا ہے
اسی زمین سے پھوٹے گا روشنی کا شجر
وہ قتل کر کے مری لاش بونے والا ہے
بہت ہی ضدی ہے بچہ بھی چپ نہیں ہوگا
صدا لگائے گا وہ بھی کھلونے والا ہے
نکلنے والا ہے دھرتی پہ اک نیا سورج
جو اس چمکتی سیاہی کو دھونے والا ہے
مقیم ان دنوں میں قریۂ سیاہ میں ہوں
گلی بھی آخری ہے گھر بھی کونے والا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.