فریبی شیریں زیادہ ذہین لوگوں سے
گریز کرتا ہوں میں ایسے تین لوگوں سے
فقیر اولیا شاعر متین لوگوں سے
ملا جلا کرو ان بہترین لوگوں سے
یہ کتنی لاشیں سہیجے کہاں کہاں رکھے
کہ تنگ آ گئی ہے اب زمین لوگوں سے
یقین کر وہ ترے پاس لوٹ آئے گا
جب اس کا اٹھنے لگے گا یقین لوگوں سے
تم اس کے حسن پر جب جب بھی تبصرہ کرنا
تو پہلے مشورہ لینا حسین لوگوں سے
یہ مانگنے پہ کہاں کچھ کسی کو دیتے ہیں
جو تیرا حق ہے اسے لڑ کے چھین لوگوں سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.