غلط کرتا ہوں تو کہتے ہیں اچھا کر رہے ہیں
غلط کرتا ہوں تو کہتے ہیں اچھا کر رہے ہیں
یہ کہنے کے بجائے آپ یہ کیا کر رہے ہیں
وگرنہ عشق اتنا بے اثر ہوتا نہیں ہے
یوں لگتا ہے ہمیں یہ کام بے جا کر رہے ہیں
محبت سے مکرنے والوں سے پوچھے تو کوئی
کہ کس کے کہنے پر یہ لوگ ایسا کر رہے ہیں
کسی کی اب یہاں پر کوئی بھی سنتا نہیں ہے
غنیمت ہے کہ ہم اب بھی بھروسہ کر رہے ہیں
بہت ہنستے تھے جب تھا اختیار اس پر ہمارا
اور اب بس میں نہیں ہے وہ تو گریہ کر رہے ہیں
بہت سے اور بھی ہیں عشق کے مارے یہاں پر
نہیں ایسا کہ ہم یہ کام تنہا کر رہے ہیں
محبت عشق وقتی انس چاہت اور لگاؤ
نہ جانے کیا ہے جو ہم اس کی پروا کر رہے ہیں
ہمیں معلوم ہے ممکن نہیں پا لینا اس کو
یہ کیا کہ پھر بھی ہم اس کی تمنا کر رہے ہیں
دریبؔ آسان کب ہے زندگی اتنی وگرنہ
کوئی تو بات ہے جو ہم گزارا کر رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.