غم ڈبونے کے لیے ہوتی ہے
رات رونے کے لیے ہوتی ہے
چھوڑیئے اتنے پشیماں کیوں ہیں
بھول ہونے کے لیے ہوتی ہے
آنکھ سے دیکھا بھی جا سکتا ہے
ویسے رونے کے لیے ہوتی ہے
زندگی بھر کی یہ ساری کثرت
خاک ہونے کے لیے ہوتی ہے
بندگی پانے کی چاہت میں نہیں
خود کو کھونے کے لیے ہوتی ہے
ہر شروعات کسی دن آخر
ختم ہونے کے لیے ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.