غم میں ہوا اضافہ گھٹانے سے اور بھی
غم میں ہوا اضافہ گھٹانے سے اور بھی
آتی ہے تیری یاد بھلانے سے اور بھی
اک مرتبہ میں ٹھیک سے ہوتا نہیں ہے کچھ
تو نے لگائے ہوں گے ٹھکانے سے اور بھی
سب زیر ہو گئے تھے ترے غم کے سامنے
شکوے تھے مجھ کو ورنہ زمانے سے اور بھی
دیوانہ تھا ترا میں وگرنہ تو لڑکیاں
کرتی تھیں بات تیرے دوانے سے اور بھی
لوگو نہیں بتاؤ مجھے رشتہ لگ گیا
بڑھتا ہے درد دل یہ بتانے سے اور بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.