غم سے یاری پھر دشواری خاموشی
غم سے یاری پھر دشواری خاموشی
یعنی ہونٹوں کی فن کاری خاموشی
ایسی شکلیں ہجر سے ملتی جلتی ہیں
جن پر طاری اک بیماری خاموشی
عشق سے دیگر عشق کے اور دو چہرے ہیں
ایک ہجر ہے ایک تمہاری خاموشی
بنسی پر بچھڑن کی دھن سے ظاہر ہے
ورنداون کی آہ و زاری خاموشی
لڑتے لڑتے پھر آنکھوں سے چھلک پڑی
آخر کار ہے آپ سے ہاری خاموشی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.