aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گرمئ عشق کے بغیر لطف حیات رائیگاں

نہال سیوہاروی

گرمئ عشق کے بغیر لطف حیات رائیگاں

نہال سیوہاروی

MORE BYنہال سیوہاروی

    گرمئ عشق کے بغیر لطف حیات رائیگاں

    عشق ہے زندگی کا روپ عشق سے زندگی جواں

    ہائے وہ چند ساعتیں گزریں جو تیرے قرب میں

    رشک سے دیکھتی رہی جن کو حیات جاوداں

    اف ری منازل بلند تیرے حریم ناز کی

    پائے طلب کو کتنے طے کرنے پڑے ہیں آسماں

    برق کی دسترس سے دور عصر نو کے اے طیور

    اور بلند آشیاں اور بلند آشیاں

    گرم حصول جوئے شیر ہاں یوں ہی مرد تیشہ گیر

    تیشہ زنی ہے دہر میں اصل حیات کامراں

    محتسب شراب تو بزم جہاں میں ہیں بہت

    یہ بھی کہو کہ ہے کوئی محتسب غم نہاں

    جذبۂ ہمت اے نہالؔ جب ہو مرا شریک حال

    میرے لبوں پہ آئے کیوں شکوۂ گردش زماں

    مأخذ:

    Jadeed Shora-e-Urdu (Pg. 899)

    • مصنف: Dr. Abdul Wahid
      • ناشر: Feroz sons Printers Publishers and Stationers

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے