Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

غزل تم کو سنانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں

چندر شیکھر ورما

غزل تم کو سنانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں

چندر شیکھر ورما

MORE BYچندر شیکھر ورما

    غزل تم کو سنانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں

    میں یوں ہی مسکرانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں

    میں کافر ہوں خدا کے در کبھی سجدہ نہیں کرتا

    مگر میں سر جھکانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں

    کوئی بھی کھیل ہو میں احتیاط اتنی برتتا ہوں

    میں پہلے ہار جانے کے بہانے ڈھونڈھ لیتا ہوں

    نہیں دکھتا ہے مجھ کو ٹھیک سے اب دور کا کہہ کر

    ترے نزدیک آنے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں

    میں اس کے در پہ جا کر مانگتا ہوں ہاتھ جب تیرا

    خدا کو آزمانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں

    تری محفل میں آتا ہوں پہن کر دھوپ کا چشمہ

    نظر تجھ پر ٹکانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں

    میں لا مذہب ہوں لیکن ہے عقیدہ عید پر میرا

    گلے تجھ کو لگانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں

    ہے مقصد یہ کہ لوگوں کے کلیجوں کو ملے ٹھنڈک

    میں اپنا دل جلانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں

    بہت زوروں سے ہنس پڑتا ہوں میں بن بات کے اکثر

    میں یوں آنسو بہانے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے