aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گھوم رہے ہیں آنگن آنگن چاند ہوا اور میں

حامد یزدانی

گھوم رہے ہیں آنگن آنگن چاند ہوا اور میں

حامد یزدانی

MORE BYحامد یزدانی

    گھوم رہے ہیں آنگن آنگن چاند ہوا اور میں

    ڈھونڈ رہے ہیں بچھڑا بچپن چاند ہوا اور میں

    بھولا بسرا افسانہ ہیں آج اس کے نزدیک

    کل تک تھے جس دل کی دھڑکن چاند ہوا اور میں

    خوابوں سے بے نام جزیروں میں گھومے سو بار

    یادوں کا تھامے ہوئے دامن چاند ہوا اور میں

    اپنے ہی گھر میں ہیں یا صحرا میں گرم سفر

    کیوں کر سلجھائیں یہ الجھن چاند ہوا اور میں

    آج کے دور میں اپنی ہی پہچان ہوئی دشوار

    دیکھ رہے ہیں وقت کا درپن چاند ہوا اور میں

    رنگ کا ہالہ خوشبو کا اک جھونکا کچھ تو ملے

    کب سے ہیں آوارۂ گلشن چاند ہوا اور میں

    پرچھائیں کے پیچھے بھاگے کھوئے خلاؤں میں

    نکلے آپ ہی اپنے دشمن چاند ہوا اور میں

    جانے کس کی کون ہے منزل پھر بھی ہیں اک ساتھ

    گھوم رہے ہیں تینوں بن بن چاند ہوا اور میں

    عریانی کا دوش کسے دیں اپنی ہے تقدیر

    خود ہی جلا بیٹھے پیراہن چاند ہوا اور میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے