Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گہر خرید نہ پائیں گے شہر بھر کے مجھے

ارمان جودھ پوری

گہر خرید نہ پائیں گے شہر بھر کے مجھے

ارمان جودھ پوری

MORE BYارمان جودھ پوری

    گہر خرید نہ پائیں گے شہر بھر کے مجھے

    بہت عزیز ہیں ذرے یہ اپنے گھر کے مجھے

    ترستے آج بھی ہیں میرے لمس دستک کو

    بہت ہنسے تھے جو دروازے چھوڑ کر کے مجھے

    ہے میرے دل کو انا اس قدر عزیز کہ وہ

    تڑپنے بھی نہیں دیتا ہے آہ بھر کے مجھے

    ڈھلا ہے چاک پہ یہ بت مگر نزاکت سے

    فرشتے لکھتے ہیں اعمال دفن کر کے مجھے

    بس التفات نظر تیری چاہیئے ورنہ

    پیام آئے ہیں سو سو کئی نظر کے مجھے

    نہ اب سمیٹ مرے منتشر وجود کی راکھ

    سکوں ملا ہے تری چاہ میں بکھر کے مجھے

    ترے فراق کی راتیں طویل تھیں اتنی

    کہ یاد آئے کئی قصہ عمر بھر کے مجھے

    میں ڈھونڈھتا ہوں کھلونوں میں بچپنا پھر سے

    کہاں گیا مرا بچپن اداس کر کے مجھے

    زبان دے کے مرے پاؤں کے نشانوں کو

    تلاش کرتے ہیں دیوانے شہر بھر کے مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے