Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گم ہو کے اپنی ذات میں کیا بولنے لگے

حیرت الہ آبادی

گم ہو کے اپنی ذات میں کیا بولنے لگے

حیرت الہ آبادی

MORE BYحیرت الہ آبادی

    گم ہو کے اپنی ذات میں کیا بولنے لگے

    ایسا نہ ہو شکست انا بولنے لگے

    جو کرب و اضطراب کے معنی سمجھ گئے

    وہ لوگ اب برنگ وفا بولنے لگے

    احساس کمتری نے بڑھا دی متاع فکر

    جب پاسبان عقل سوا بولنے لگے

    غیروں کو کیا کہوں انہیں الزام کیسے دوں

    خود ہم کو اپنے لوگ برا بولنے لگے

    اے فکر عقل و ہوش جنوں سے گریز کر

    ایسی خطا نہ کر کہ خطا بولنے لگے

    ٹھہرے گی کیسے حسن کے چہرے پہ دل کشی

    جب انگ انگ شرم و حیا بولنے لگے

    جب بھی ہوا نفاذ شریعت کا تذکرہ

    بستی میں ہر طرف سے خدا بولنے لگے

    پتے گرے جو پیڑوں سے کل رات ٹوٹ کر

    محسوس یوں ہوا ترے پا بولنے لگے

    حیرتؔ وہ کیا غزل ہے کہ ہوں اہل فن خموش

    ہو بات جب غزل کا صلہ بولنے لگے

    مأخذ:

    کشکول وفا (Pg. 51)

    • مصنف: حیرت الہ آبادی
      • ناشر: افریشیا پرنٹنگ پریس، کراچی
      • سن اشاعت: 1989

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے