گزرتے لمحے یہ رنج و ملال ہی کے تو ہیں
گزرتے لمحے یہ رنج و ملال ہی کے تو ہیں
عطا کئے ہوئے اہل و عیال ہی کے تو ہیں
تمھارے کوچے میں ہر سمت رقص بسمل ہے
یہ سب کرشمے تمھارے جمال ہی کے تو ہیں
یہ بکھرے بال یہ چاک گریباں اور آہیں
یہ حال عشق میں تیرے کمال ہی کے تو ہیں
عبث ہے آرزو کرنا تمھارے پانے کی
یہ ولولے مرے خواب و خیال ہی کے تو ہیں
خلوص پیار محبت وفائیں اے عرشیؔ
یہ چند لفظ تمہاری مثال ہی کے تو ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.