ہار کے خود ہی بکھر جاؤں کیا
ہار کے خود ہی بکھر جاؤں کیا
وقت دشمن ہے تو ڈر جاؤں کیا
کیا کروں فیصلہ منجدھار میں ہوں
ڈوب جاؤں کہ ابھر جاؤں کیا
خوف جانے نہیں دیتا اس پار
ہائے اس پار ہی مر جاؤں کیا
نقش پا کوئی نہیں جس جانب
بیچ لہروں کے اتر جاؤں کیا
بھول کر ماتم تقدیر میں اب
کر کے دنیا سے مفر جاؤں کیا
نازلیؔ کانٹوں بھری راہوں پر
کر کے پھر قصد سفر جاؤں کیا
مأخذ:
حرف حرف آئینہ (Pg. 99)
- مصنف: نلنی وبھا نازلی
-
- ناشر: موڈرن پبلشنگ ہاؤس، دریا گنج، نئی دہلی
- سن اشاعت: 2010
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.