ہار میں پھنس کے لٹکنے میں مزا کیا ہے بتا
ہار میں پھنس کے لٹکنے میں مزا کیا ہے بتا
بن کے موتی تجھے اے بوند ملا کیا ہے بتا
جتنا اونچا ہوا اتنا ہی اکیلا بھی ہوا
تیرے رتبے نے تجھے دوست دیا کیا ہے بتا
اب کہ جب اچھوں کی صحبت میں ہے تو رہ آیا
جن کو سمجھا تھا برا ان میں برا کیا ہے بتا
برے کا کرتے بھلا تم تو کوئی بات بھی تھی
برے کے ساتھ برا بن کے ملا کیا ہے بتا
ان غریبوں کا مقدر ہے کسی اور کے ہاتھ
ان کے ہاتھوں میں لکیروں کے سوا کیا ہے بتا
نہ یہ واقف تری تہذیب نہ بولی سے صداؔ
تو نے بچوں کو وراثت میں دیا کیا ہے بتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.