ہے شکایت تجھ سے لیکن مدعا کوئی نہیں
ہے شکایت تجھ سے لیکن مدعا کوئی نہیں
غالباً مجھ کو یقیں ہے فائدہ کوئی نہیں
اک خلیج ذات کے اس پار ہے سارا جہاں
میں جہاں پر ہوں وہاں پر دوسرا کوئی نہیں
دشت ہست و بود میں بنیاد سب کی ریت ہے
گرتی دیواروں میں چھت کا آسرا کوئی نہیں
میں نے یہ جانا حقیقی و مجازی ایک ہے
گر مکان و لا مکاں میں ماسوا کوئی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.