ہے تمنا یہ مری کوئی تمنا نہ رہے
ہے تمنا یہ مری کوئی تمنا نہ رہے
سانس تو چلتی رہے آنکھ میں قطرہ نہ رہے
میری خواہش ہے کہ امداد ملے سب کو یہاں
اک دعا ایسی کروں کوئی بھی اندھا نہ رہے
بارہا دیکھ مگر ساتھ میں آنکھیں بھی جھپک
بات بھی کر کہ تجھے بعد میں شکوہ نہ رہے
دوستی ایسی ہو تا عمر تجھے یاد رکھیں
اور گر عشق ہو تو کوئی بھی پردا نہ رہے
دل اگر ٹوٹے تو پھر دونوں کا ایسا ٹوٹے
میں کسی کا نہ رہوں تو بھی کسی کا نہ رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.