ہے تمہاری ضرورت کسی کے لیے
ہے تمہاری ضرورت کسی کے لیے
ہاں ارے وہ مری زندگی کے لیے
سنگ ہیں تو چلو ہنس کے جی لیں یہ پل
ہونٹ ترسیں گے کل اک ہنسی کے لئے
ہو نہ پائی کسی کی وہ میرے سوا
فارحہ تھی بنی جونؔ ہی کے لیے
تو نے مجھ کو سمندر میں پھینکا خدا
ناؤ میری بنی تھی ندی کے لیے
پھول پیارے سبھی ہیں بغیچے کے پر
جان بھونرے نے دے دی کلی کے لیے
اڑتی چڑیا کی فوٹو تھی لینی اسے
وقت روکا گیا کچھ گھڑی کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.