ہے ضروری مری زندگی کے لیے
ہے ضروری مری زندگی کے لیے
لوٹ آؤ گھڑی دو گھڑی کے لیے
تیرے جانے سے ایسی ہوئی تیرگی
دل جلانا پڑا روشنی کے لیے
ہم نے دیکھی ہے ان کی بھی رنگینیاں
وہ جو مشہور ہیں سادگی کے لیے
جان جاتی ہے یوں تو جدائی میں پر
ہم جدا ہوں گے تیری خوشی کے لیے
راہ تکتی ہیں میری بھی ندیاں کئی
خود کو پیاسا رکھا اک ندی کے لیے
حوصلہ ہے تو لڑ زندگی سے اے دوست
بزدلی چاہیئے خودکشی کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.