ہیں راہزن بھی ابھی رہبری کے پردے میں
ہیں راہزن بھی ابھی رہبری کے پردے میں
سیاہ دل ہیں اسی روشنی کے پردے میں
سکون قلب کہاں زندگی کے پردے میں
جب آدمی ہی نہیں آدمی کے پردے میں
مآل منزل الفت ارے معاذ اللہ
کبھی کسی کو ملا ہے خوشی کے پردے میں
دعائے خیر کرے جو بھی اس طرف آئے
نشان قبر کہے خامشی کے پردے میں
مذاق شوق کا بس اس قدر ہے افسانہ
غم شدید ہے پیکر خوشی کے پردے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.