ہم آپ کی الجھن میں اضافہ نہیں کرتے
ہم آپ کی الجھن میں اضافہ نہیں کرتے
جائز بھی شکایت ہو تو بے جا نہیں کرتے
ہم خلقت غیبی کی بناتے ہیں جماعت
تنہائی میں سجدہ کبھی تنہا نہیں کرتے
کیا ان سے فراوانیٔ امکان کی امید
جو لوگ کسی بوند کو دریا نہیں کرتے
کیوں ہجر بھلا وصل کی قیمت پہ خریدیں
ہم عشق میں نقصان کا سودا نہیں کرتے
دنیا کے فسادات میں شامل رہے عاصمؔ
وہ لوگ بھی جو خواہش دنیا نہیں کرتے
- کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 164)
- Author : عاصم واسطی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.