ہم آپداؤں میں اوسر تلاش کرتے ہوئے
ہم آپداؤں میں اوسر تلاش کرتے ہوئے
شکاری کھیت میں تیتر تلاش کرتے ہوئے
تمہارے شہر کے لوگوں کے ہاتھ آیا خدا
ہمارے واسطے پتھر تلاش کرتے ہوئے
نہ جانے راہ سے کب کی بھٹک گئی دنیا
کئی زمانوں سے رہبر تلاش کرتے ہوئے
ہے زندگی کا گزر حسرتوں کے جنگل سے
کوئی حسین کا منظر تلاش کرتے ہوئے
کہاں کہاں میں لیے جاؤں ساتھ سورج کو
سیاہ رات میں اختر تلاش کرتے ہوئے
یقیں نہیں تھا اسے قبر پر چلا آیا
ہمارے نام کا پتھر تلاش کرتے ہوئے
بہت سے لوگ تو قسمت سے ہاتھ دھو بیٹھے
ہتھیلیوں میں مقدر تلاش کرتے ہوئے
نہ جانے کیسے اڑے دل کے ہاتھ سے طوطے
نفس کی چھت پہ کبوتر تلاش کرتے ہوئے
بہت اداس ہے دار و رسن سنا ہے غزل
اجالوں کے لیے اک سر تلاش کرتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.