ہم دل جلوں کے سامنے باتیں وصال کی
ہم دل جلوں کے سامنے باتیں وصال کی
ظالم تری سزائیں ہیں کتنے کمال کی
اس حسن پہ تمہارے کئی تبصرے ہوئے
تعریف ہو رہی ہے ہمارے خیال کی
تم نے ذرا سی بات پہ ٹھکرا دیا مجھے
اب کھوج کر رہے ہو کسی خوش خصال کی
یہ بھی ذرا بتاؤ تکبر کی زد میں تھے
گر تم سنا رہے ہو کہانی زوال کی
سو بار اس کا شکر کریں کیوں نہ ہم ادا
ہم کو کھلا رہا ہے جو روزی حلال کی
ہم کو بھی اپنی ایک جھلک ہی دکھاؤ نا
باتیں بہت سنی ہیں تمہارے جمال کی
امید ہے اٹھاؤ گے تم بھی دعا کو ہاتھ
جس دن خبر سنو گے مرے انتقال کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.