Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم ایک دوسرے کے اس قدر خمار میں ہیں

عائشہ ایوب

ہم ایک دوسرے کے اس قدر خمار میں ہیں

عائشہ ایوب

MORE BYعائشہ ایوب

    ہم ایک دوسرے کے اس قدر خمار میں ہیں

    بچھڑ چکے ہیں مگر پھر بھی انتظار میں ہیں

    کمان کھینچنے والو کو اس کا علم نہیں

    ہدف میں ہیں ہی نہیں ہم تو آر پار میں ہیں

    یہ بات سچ ہے مگر ہم ہی دیر میں سمجھے

    نہ اس کے اور نہ ہم اپنے اختیار میں ہیں

    مسافروں کی تھکن یہ بتا رہی ہے ہمیں

    انہیں خبر ہی نہیں ہے وہ کس دیار میں ہیں

    وہ اہل ظرف تھے سایا تلاش کرتے رہے

    ہم اہل کشف ہیں اڑتے ہوئے غبار میں ہیں

    جو خواب ٹوٹ گئے صبر دے گئے مجھ کو

    جو خواب بچ گئے وہ چشم اشک بار میں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے