ہم کسی پیار کے پیچھے نہیں بھاگا کرتے
ہم کسی پیار کے پیچھے نہیں بھاگا کرتے
بھاگتی کار کے پیچھے نہیں بھاگا کرتے
مولوی پادری پنڈت کہ سیاست داں ہوں
ہم ریاکار کے پیچھے نہیں بھاگا کرتے
زندگی ان کی ہی دشوار ہوئی ہے جو لوگ
کار دشوار کے پیچھے نہیں بھاگا کرتے
ہم وہ دیوانے ہیں جو دھن میں لگے رہتے ہیں
جیت اور ہار کے پیچھے نہیں بھاگا کرتے
اپنے کردار پہ جو لوگ یقیں رکھتے ہیں
جھوٹی دستار کے پیچھے نہیں بھاگا کرتے
اس لئے پیار سے رہتے ہیں مرے گاؤں کے لوگ
ٹی وی اخبار کے پیچھے نہیں بھاگا کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.